پارٹی ایک دوسرے سے دست وگریباں ہے، یہ عمران کو کیا چھڑائیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے باہمی اختلافات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پارٹی ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے تو یہ بانی پی ٹی آئی کو کیا رہا کرائیں گے۔

خواجہ آصف نے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں تاکہ ان کی دکانداری چلتی رہے۔ ایسے حمایتی اور پارٹی رہنما بانی کے لیے قید سے بھی بڑی سزا ہیں۔

وزیر دفاع نے بانی پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص جیل میں سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا آج خود مکافات عمل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کی تکلیف پر قہقہے لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں