پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ کھیل کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ارباب نیاز صوبے کی اہم شخصیت تھے اور انہوں نے کھیلوں کے لیے خدمات انجام دیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم کسی اسٹیڈیم کو اپنی پارٹی کی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا گیا تھا۔











