پی ٹی آئی جلسہ؛ انتظامیہ آخری وقت پر این او سی کیوں معطل کرتی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

سرکاری افسر کے گھر میں تشدد سے 13سالہ بچی کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت پولیس لائنز میں سرکاری افسر کے گھر مبینہ تشدد سے 13 سالہ بچی کی ہلاکت کے کیس میں تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر پولیس سمیت دیگر فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیے۔ جسٹس اعظم خان نے درخواست گزار وکیل یاسر ندیم رمدے کی پٹیشن پر حکم جاری کیا۔

درخواست میں کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے اور ایف آئی اے افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

کیس میں ایف آئی اے افسر کی اہلیہ اور مدرسے کے قاری پولیس کی حراست میں ہیں جنہیں جوڈیشل مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ بچی کی ہلاکت کا مقدمہ 15 نومبر کو تھانہ شمس کالونی اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں