سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو شکست دے دی

اسلام آباد۔پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں امریکا کو 1-5 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں تاہم دوسرے کوارٹر میں 18ویں منٹ پر رانا وحید اشرف نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول کیا جبکہ 21ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری 2-0 کردی۔

تیسرے کوارٹر میں امریکا کے سیکائی نے گول کرکے خسارہ کم کیا تاہم محمد عماد نے فوری جوابی گول کرکے پاکستان کی برتری 3-1 کردی۔

آخری کوارٹر میں ابو محمد نے 46ویں منٹ جبکہ حنان شاہد نے 58ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی 1-5 سے کامیابی یقینی بنادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں