اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی موٹرولا نے اینڈرائیڈ 17 اپ ڈیٹ حاصل کرنے والے فونز کی فہرست میں توسیع کرتے ہوئے مزید کئی ماڈلز کو شامل کرلیا ہے۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق موٹرولا نے برازیل میں اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کے اہل اسمارٹ فونز کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں کمپنی کے Razr، Edge اور Moto G سیریز کے متعدد فونز شامل ہیں۔
نئی فہرست میں Motorola Razr 50، Razr 60، Razr 60 Ultra، Edge 50 Neo، Edge 50 Fusion، Edge 50 Pro، Edge 50 Ultra، Edge 60 Neo، Moto G75 اور Moto G65 سمیت کئی ماڈلز کو اینڈرائیڈ 17 اپ ڈیٹ کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نئی فہرست میں فولڈ ایبل فونز کے علاوہ مڈ رینج اور پریمیم اسمارٹ فونز بھی شامل ہیں۔ اس پیش رفت سے ان صارفین کو بھی اپ ڈیٹ ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے جن کے فون ابتدائی فہرست میں شامل نہیں تھے۔
موٹرولا اہل فونز کو اینڈرائیڈ 17 اپ ڈیٹ مرحلہ وار فراہم کرے گی تاہم کسی ماڈل کا فہرست میں شامل ہونا فوری اپ ڈیٹ کی ضمانت نہیں۔ اپ ڈیٹ کی دستیابی فون کے ماڈل اور مختلف خطوں کے مطابق مختلف ہوسکتی ہے۔











