اسلام آباد: پاکستان میں سائبر کرائمز کے واقعات میں شہریوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے تاہم مقدمات کا اندراج کم رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران سائبر فراڈ کے ذریعے پاکستانیوں سے 8 ارب 32 کروڑ روپے لوٹے گئے جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) صرف 3 ہزار 82 ملزمان کو گرفتار کرسکی۔
اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں 83 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 863 مقدمات درج کیے گئے۔ 2025 میں 76 ہزار شکایات پر 999 ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ 2026 میں تقریباً 68 ہزار شکایات موصول ہونے کے باوجود صرف 391 مقدمات درج کیے گئے۔
یہ اعداد و شمار سائبر فراڈ کی شکایات اور مقدمات کے اندراج کے درمیان نمایاں فرق کو ظاہر کرتے ہیں۔











