امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا نے گفتگو میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے ساتھ امن معاہدے پر بھی بات کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ملاقات ویک وینڈ پر ہوسکتی ہے۔ اگر ڈیل نہیں ہوئی تو جنگ دوبارہ جنگ شروع ہوجائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب جنگ بندی میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔ ایران پہلے جن باتوں پر آمادہ نہیں تھا، اب آمادہ ہے۔
ٹرمپ کے بقول ایران نے اتفاق کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ بنائے گا اور نہ ہی اپنے پاس رکھے گا بلکہ اپنا اپنا جوہری ڈسٹ بھی ہمارے حوالے کرے گا۔











