یورینیئم ہمیں اپنی سرزمین جتنا مقدس ہے، کہیں منتقل نہیں ہوگا؛ ایران کا ٹرمپ کو جواب

ایران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افروزدہ یورینیئم کی امریکا منتقلی پر آمادہ ہونے کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں واضح الفاظ میں کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہ ہوا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی بات چیت جاری ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ افزودہ یورینیم ہمارے لیے ایرانی سرزمین جتنا مقدس ہے اور اسے کسی بھی حالت میں کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے کیے گئے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں اور ایران اپنے جوہری اثاثوں پر مکمل خودمختاری رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں