ابوظبی ٹی 10 لیگ: محمد عامر اور بھارتی کھلاڑی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

ابوظبی ٹی 10 لیگ میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور بھارتی کھلاڑی کے درمیان میدان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

محمد عامر بولنگ کر رہے تھے کہ بھارتی بیٹر نے وکٹ کیپر کے اوپر سے ریورس شاٹ کھیل کر چوکا لگا دیا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔

اگلی ہی گیند پر بھارتی بیٹر نے شاٹ کھیلا، تاہم وہ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ عامر نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد بھرپور جشن منایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں