دوحا:قطر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لیے گزشتہ دو ہفتوں سے سفارتی رابطے جاری ہیں جبکہ پاکستان بھی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں شریک ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق قطر کی ثالثی ٹیم تہران اور واشنگٹن سے رابطے میں ہے اور مذاکرات کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثالث مختلف دارالحکومتوں کے درمیان سفر کررہے ہیں تاکہ مذاکرات کی بحالی میں پیش رفت ہوسکے۔ ان کے مطابق قطر کو امریکی حکام کی جانب سے یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ واشنگٹن معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔











