یوم تشکر، پاک فضائیہ کے شاہینوں کا فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ

اسلام آباد۔معرکہ حق میں تاریخی فتح پرجمعہ کے روز یوم تشکرکی پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں شاندار مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، شاہینوں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے ولولے اور جذبے کو سلام پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،وزیراعظم کو چاق و چوبند دستے نے سلامی دی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ودیگر وزرا شریک ہوئے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس بھی نے بھی شرکت کی

چین، ترکیہ اورآذربائیجان کے سفیربھی تقریب میں موجود تھے،تقریب میں شہدا کے لیے دعا کرائی گئی،بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

ساحر علی بگا اور دیگر نے بھی شرکا کا لہو گرمایا،تقریب میں فنکار،کھلاڑی اورمختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات شریک ہوئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں