ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی اور واقعات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا حل فوجی طاقت کے ذریعے ممکن نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے، جبکہ پاکستان کی کوششوں کے باعث ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت میں کچھ پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا۔











