سکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شہید طلبا کی تعداد 6ہوگئی

راولپنڈی۔خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے افسوسناک حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 6 ہو گئی ہے، جن میں پانچ طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس واقعے میں شدید زخمی ہونے والے حیدر شہید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک اور زخمی طالبہ، ملائکی، بھی زخموں کی شدت کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی بیرون ملک سے کی گئی تھی اور اس کے پیچھے پاکستان مخالف عناصر کا ہاتھ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بیرونی سرپرستی حاصل ہے۔

پاکستانی سکیورٹی ادارے اس المناک واقعے کے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں، اور شہدا کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں