ترکیہ صدر طیب اردوان سے وزیر اعظم کی ملاقات ،صدارتی محل میں عشائیہ دیا

استنبول۔وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے دولماباہچے (Dolmabahçe) محل پہنچ گئے۔صدارتی محل آمد پر ترک صدر ایردوان نے وزیر اعظم کا استقبال کیادونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح پر ہوئی۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات ونشریات عطاؤللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک ہیں ،ترک صدر ایردوان نے وزیر اعظم شبہاز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اپنے چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے شہر استنبول  پہنچے

استنبول ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا، جب کہ ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس اہم دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے، جس دوران وہ ان ممالک کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے و عالمی سطح پر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

وزیر اعظم دورے کے دوران بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے، اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی واضح رہے کہ شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی گلیشیئر کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں