اسلام آباد ۔دنیا بھر میں اپنی کمیونٹی کی ذہنی صحت کی معاونت کے لیے ٹک ٹاک نے ہر عمر کے صارفین کے لیے مائنڈ فلنیس یعنی ذہنی سکون کی مشقیں مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے ایک نیا ان-ایپ گائیڈڈ میڈیٹیشن فیچر متعارف کرا دیا۔
یہ فیچر آپ کی ٹِک ٹاک ایپ کی زبان کی سیٹنگ کے مطابق اردو اور انگریزی دونوں میں دستیاب ہے۔ ذہنی صحت کی تعلیم کوفروغ دینے کی غرض سے پلیٹ فارم نے 2.3 ملین ڈالر مالیت کے عالمی فنڈ کا بھی اعلان کیا ہے جو دنیا بھر میں قابل اعتماد تنظیموں کی معاونت کرتا ہے۔
ان-ایپ میڈیٹیشن ٹول ٹک ٹاک کی پوری کمیونٹی کے لیے ہے۔ بہتر نیند اور ذہنی تندرستی میں معاونت Sleep Hour کی موجودہ خصوصیت کے ایک جزو کے طور پر، مراقبہ کا نیا تجربہ صارفین کو گائیڈڈ مشقوں کے ذریعے رات کے اوقات میں پرسکون رہنے میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے۔
تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ دماغی مراقبہ ہر عمر کے لوگوں میں نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔ لہٰذا ٹک ٹاک نے تمام صارفین کو اُن کی عمر سے قطع نظرSleep Hours کی صورت میں مراقبہ متعارف کرایاہے۔
بالغ صارفین اپنے اسکرین ٹائم کی ترتیبات سے دستی طور پر نیند کے اوقات کو فعال کرسکتے ہیں۔آج کی تیز رفتار دنیا میں خود کو پرسکون کرنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوچکا ہے۔ ماہرین ذہنی دباؤ کم کرنے اور توجہ بہتربنانے کے لیے روزانہ کم از کم 10 منٹ کی میڈیٹیشن تجویز کرتے ہیں۔