فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

راولپنڈی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایران پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ایرانی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز تہران کا دورہ کیا۔فیلڈ مارشل نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے تہران میں ملاقات کی۔ دونوں عسکری قائدین کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے اہم شعبہ جات پر بات چیت کی گئی۔ فوجی تعاون کے فروغ، پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی نظام کو بہتر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سرحدی علاقوں کو تجارتی اور معاشی مراکز میں بدلنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایران پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ایرانی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔فیلڈ مارشل نے وزیر اعظم کے ہمراہ رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای، صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں