اسلام آباد ۔اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کو اسلام آباد کے رمنا تھانے میں درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبد الطیف سمیت مجموعی طور پر 11 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا، جو تھانہ رمنا میں مبینہ جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے سے متعلق تھا۔
عدالت کے مطابق ملزمان پر نو مئی اسلام آباد میں ہونے والے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
اس مقدمے کی سماعت گزشتہ کئی ماہ سے چل رہی تھی اور عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔