نیب کا بڑا اقدام: بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کا اعلان

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پلی بارگیننگ کے تحت واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی متعدد غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33 ای کے تحت کیا جا رہا ہے۔نیلام عام کا انعقاد 12 جون بروز جمعرات صبح 11 بجے نیب ریجنل آفس، نزد لال مسجد، اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے درج ذیل جائیدادیں پیش کی جائیں گی:

کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر 7-ای، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی

کارپوریٹ آفس 2، پلاٹ نمبر 7-ڈی، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی

روبیش مارکی اور لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد گالف کورس، اسلام آباد

ارینہ سینما، پلاٹ نمبر 984، بورڈ اے، بحریہ ٹاؤن فیز 4، راولپنڈی

سفاری کلب، پلاٹ نمبر 27، سفاری ولاز 1، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی

نیلامی میں دلچسپی لینے والے افراد کے لیے دو روز قبل نیب ریجنل آفس اسلام آباد میں خصوصی بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں شرائط و ضوابط سے آگاہی دی جائے گی۔

نیب حکام کے مطابق یہ اقدام قانون کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ قومی خزانے میں واجب الادا رقوم کی واپسی یقینی بنائی جا سکے اور کرپشن کے خلاف موثر کارروائی جاری رکھی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں