وفاقی بجٹ میں تنخواہ دارطبقےکوریلیف؟ انکم ٹیکس میں کمی کی تجاویز زیرغور

اسلام آباد : آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری متوقع ہے ۔ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے اور انکم ٹیکس میں کمی کی تجاویز پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں انکم ٹیکس کی موجودہ سلیبز میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت مختلف تنخواہ دار طبقات کو ریلیف دیا جائے گا۔ ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس کو موجودہ 5 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس 12.5 فیصد مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی امکان ہے، تاکہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے اور قوتِ خرید میں بہتری آئے۔

تعمیراتی اور پیداواری صنعتوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ان سیکٹرز پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کی بھی تجاویز زیر غور ہیں۔ اس کا مقصد صنعتی سرگرمیوں کو تیز کرنا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئندہ دنوں میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں ان تجاویز کی حتمی منظوری متوقع ہے جس سے لاکھوں ملازمین اور صنعتوں کو مالی ریلیف ملنے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں