اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی سعودی عرب جائیں گے، جب کہ وفاقی وزراء خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور عطاء اللہ تارڑ بھی اس وفد کا حصہ ہوں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب میں عید منائیں گے اور اس موقع پر سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف پاک بھارت جنگ کے دوران کردار ادا کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔