وزارت دفاع کیلئے 11 ارب 55 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں دفاع، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، تعلیم اور دیگر اہم شعبہ جات کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کر دیے ہیں۔ بجٹ میں جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، آئی ٹی پارکس، اور قومی سلامتی کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

وزارت دفاع کیلئے 11 ارب 55 کروڑ روپے مختص
جاری 22 ترقیاتی منصوبے آئندہ مالی سال بھی جاری رہیں گے

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کیلئے 4 ارب روپے

ہائیڈرو میٹ منصوبے کی جدت کیلئے 2 ارب 89 کروڑ روپے

موسمی ریڈارز کیلئے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے (ملتان و سکھر)

کسانہ ڈیم (اسلام آباد ایئرپورٹ واٹر سپلائی) کیلئے 20 کروڑ روپے

اے ایس ایف اکیڈمی کراچی اپگریڈیشن: 1 کروڑ 60 لاکھ

فیصل آباد میں اے ایس ایف رہائشگاہوں کیلئے 10 کروڑ روپے

آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور تعلیمی منصوبے
زراعت اور ایرو اسپیس میں اے آئی کے استعمال کیلئے 28 کروڑ روپے

اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی کے قیام کیلئے 1 ارب 93 کروڑ روپے

قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ڈرونز اور ماحولیات منصوبے: 13 کروڑ روپے

وزارت ہاؤسنگ کیلئے کوئی نیا منصوبہ شامل نہیں
جاری 21 منصوبوں کیلئے 2 ارب 30 کروڑ روپے مختص

وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش: 6.5 کروڑ روپے

وزیراعظم اسٹاف کالونی کی اپگریڈیشن: 5.5 کروڑ روپے

اسلام آباد سرکاری عمارات کی مرمت کیلئے 11 کروڑ روپے

شہری منصوبے
گرین لائن بی آر ٹی کراچی کیلئے 50 کروڑ روپے

منسٹر انکلیو اسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کیلئے 13 کروڑ روپے

شہید ملت سیکریٹریٹ میں نئی لفٹس کیلئے 5 کروڑ روپے

وزیراعظم پروگرام کے تحت حیدرآباد اور میرپورخاص میں 8 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی: 10.4 ارب کی کٹوتی
نئے بجٹ میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کا بجٹ: 13.52 ارب روپے

کوئی نیا منصوبہ شامل نہیں، 12 جاری منصوبے برقرار

اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک: 4.91 ارب روپے

کراچی آئی ٹی پارک: 4 ارب روپے

ڈیجیٹل اکانومی فروغ: 1.97 ارب روپے

آئی ٹی اسٹارٹ اپس اور اسپیشل ٹریننگ: 50 کروڑ روپے

آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں موبائل سروس بہتری: 50 کروڑ روپے

“ایک مریض، ایک آئی ڈی” منصوبہ: 9.71 کروڑ روپے

ڈیجیٹل پاکستان کیلئے سائبر سیکیورٹی: 25 کروڑ روپے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں