پی آئی اے سمیت غیر ضروری سرکاری محکموں کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے دوران غیر ضروری سرکاری محکموں کی نجکاری کا اعلان کردیا۔

اپنی بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران پی آئی اےحیسکو، جینکو جیسے اداروں کو پرائیویٹائز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ پرائیویٹ شعبے کو ملک کو لیڈ کرنا چاہیے۔ ہم نجکاری کو سرمایہ منڈیوں کو وسعت دینے کا ذریعہ سمجھتے ہیں، سرکاری اثاثوں کو سٹاک مارکیٹ میں شامل کیا جائے تاکہ شفافیت بڑھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں