اسلام آباد ۔وفاقی وزیر دفاع اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہوں میں اضافے پر عوامی تنقید کے بعد اسے معاشی فحاشی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ ’اسپیکر قومی اسمبلی اُن کے ڈپٹی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی کی تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو انکی مرہون منت ہے۔
سپیکر ،ڈپٹی سپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ھے۔ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ھماری تمام عزت آبرو اسکی مرھون منت ھے۔۔
واضح رہے کہ اسپیکر، چیئرمین سینیٹ سمیت اراکین کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ لاکھوں روپے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلیے 6 سے 10 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔