ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا

تہران ۔ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ اور دارالحکومت تل ابیب پر کم از کم 100 بیلسٹک میزائل داغے ہیں جنہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ شہر میں سائرن بج رہے ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد بنکروں میں چلی گئی ہے۔

ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 3‘ کا نام دیا ہے۔ جب ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، اس وقت اسرائیلی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس جاری تھی جسے فوری طور پر روک دیا گیا۔

اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت کو آگ لگ گئی ہے۔ تل ابیب کے مختلف مقامات پر آگ اور دھویں کے مںاطر دیکھے جارہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کم از کم دارالحکومت تل ابیب کے کم از کم 5 مقامات پر آگ بھڑکی ہوئی ہے۔ اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری طرف ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے 2 جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے سبب پورے اسرائیل میں آگ لگی ہوئی ہے۔ تل ابیب اور یروشلم میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں