اگر اسرائیلی جارحیت رک جائے تو ایرانی حملے بھی بند ہو جائیں گے، ایران

لندن۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل ایران پر حملے بند کر دے تو تہران بھی جوابی کارروائیاں روک دے گا۔

تہران میں سفارتکاروں سے خطاب کے دوران ایک پریس کانفرنس میں عباس عراقچی نے کہا، “اگر حملے بند ہو جائیں تو ہماری جوابی کارروائیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔”

یہ بیان اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد ان کی پہلی عوامی ملاقات کے دوران سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر ہونے والے حملوں میں امریکہ کے ملوث ہونے کا شبہ موجود ہے، اور نطنز کی جوہری تنصیب پر حملے کے سلسلے میں امریکی تردید پر یقین کرنا مشکل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نہیں چاہتا کہ اسرائیل کے ساتھ کشیدگی ہمسایہ ممالک تک پھیلے، سوائے اس کے کہ ایران کو اس پر مجبور کیا جائے۔

وزیر خارجہ کے مطابق، اسرائیل کے خلاف ایران کا ردعمل مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے۔

اتوار کے روز اسرائیل نے لگاتار تیسرے دن ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے جاری رکھے، جبکہ ایرانی میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے ملک کے اہم علاقوں میں کئی عمارتوں کو تباہ کرنے میں کامیاب رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں