ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ پاکستان اور بھارت جیسا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان جلد امن ہوگا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بہت ساری ملاقاتیں اور فون کالز ہو رہی ہیں، ایران اور اسرائیل معاہدہ کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا میں نے بھارت اورپاکستان کے درمیان کرایا، پاکستان اور بھارت کے معاہدے میں امریکا کےساتھ تجارت کی دلیل استعمال کی، دوبہترین رہنماؤں سے بات کی جو فوری فیصلہ کرسکتے تھے اور سب کچھ رُک گیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں بہت کچھ کرتاہوں مگر مجھےکبھی کسی چیز کا کریڈٹ نہیں ملتا لیکن کوئی بات نہیں، عوام سب سمجھتے ہیں۔

ٹرمپ نےاپنی پہلی مدت صدارت کے دوران سربیا اور کوسووو اور مصر اور ایتھوپیا کے درمیان معاہدے کروانے کا بھی ذکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں