اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقررکیا گیا ہے ۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 کا اضافہ کیا گیا ہے ۔پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 258 روپے 43 پیسے مقررکر دی گئی
وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا