لندن۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت ناانصافی اور جبر کا مرتکب ہو رہا ہے، اور ہم ایران کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
لندن میں ایون فیلڈ کے باہر صحافیوں سے مختصر بات چیت کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا جوہری طاقت ہونا ہمارے لیے باعث فخر ہے، اور ہم نے ایٹمی قوت جنگ کے لیے نہیں بلکہ خطے میں امن کے قیام کے لیے حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سکون اور سلامتی ہونی چاہیے۔ اسرائیل نے ایران کے خلاف جو اقدام کیا، وہ ناانصافی پر مبنی ہے، اس طرح کسی ملک پر یلغار کرنا اور تباہی مچانا کسی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں ہوتا۔
نواز شریف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان، اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑا تھا، ہے اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔