ایران کا جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان، اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے بڑا چیلنج

تہران۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایئروسپیس ڈویژن نے پیر کے روز اپنے جدید ترین خودکش ڈرون “شاہد-107” کو باقاعدہ طور پر منظرِ عام پر لایا، جو دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ جدید بغیر پائلٹ فضائی ہتھیار نہ صرف طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دشمن کے دفاعی نظام کو دھوکہ دینے کی خصوصیت بھی رکھتا ہے۔

جاری کی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ “شاہد-107” ایک پسٹن انجن سے مزین ہے، جو اسے 1500 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک پرواز کی اہلیت فراہم کرتا ہے — یہ مسافت خطے میں موجود کسی بھی دشمن ہدف تک پہنچنے کے لیے کافی تصور کی جاتی ہے۔

حال ہی میں سامنے آنے والی ایک تصویر میں ایرانی ساختہ ایک ایسا ڈرون دیکھا گیا ہے جو “شاہد-107” سے ملتا جلتا ہے اور اسے اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں میں Arrow 3 فضائی دفاعی میزائل سسٹم کے قریب پرواز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اگر اس امر کی توثیق ہو جاتی ہے تو یہ ایران کی ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نمایاں کامیابی ہوگی، جو اسرائیل کے جدید، تہہ در تہہ دفاعی نظام میں نقب لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں