ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے: آیت اللہ خامنہ ای

تہران۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں کے خلاف شدید ردعمل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، صیہونی ریاست کو بھرپور اور بے رحمانہ جواب دے گا۔

سماجی میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (جو پہلے ٹوئٹر کہلاتا تھا) پر انگریزی زبان میں اپنے پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہمیں دہشت گرد صیہونی حکومت کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کرنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی وارننگز کے باوجود جاری کیا گیا ہے، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ تہران اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدہ حالات کے تناظر میں سپریم لیڈر کا یہ پیغام تہران کی جانب سے کسی بھی آئندہ حملے کے جواب میں سخت اور غیر متزلزل موقف کا اشارہ دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں