امریکہ نے خطے میں مداخلت کی تو ہم بھی تیار ہیں،روس نے خبردار کردیا

ماسکو۔روس نے ایران اور اسرائیل کے مابین ممکنہ تنازع میں فریق بننے کے حوالے سے امریکا کو سخت تنبیہ جاری کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کی براہِ راست عسکری معاونت فراہم کرنے یا اس پر غور کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ اگر امریکا ایران اور اسرائیل کے ممکنہ تنازع میں کسی فریق کی حمایت میں شامل ہوا، تو اس سے پورے مشرقِ وسطیٰ کا امن و استحکام شدید خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی میں کمی اور کسی ممکنہ جنگ سے بچنے کے لیے ماسکو ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

روس کا یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ایران کے خلاف فوجی امداد فراہم کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں