وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات

اسلام آباد ۔قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس سے قبل ایران کے پاکستان میں تعینات سفیر رضا امیری مقدم نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیراعظم شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے مابین جاری کشیدگی، خطے میں امن و استحکام کی صورتِ حال، اور حالیہ جغرافیائی و سیاسی حالات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر نے ایران، اسرائیل اور امریکہ کے مابین پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور تہران کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے مستقل مؤقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے اور تمام مسائل کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ علاقائی تناؤ کے پس منظر میں یہ ملاقات ایک اہم سفارتی سرگرمی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جو پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور فعال سفارتی روابط کی عکاسی کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں