ایران نےبیوقت قطر،کویت اورعراق پر حملہ کردیا

تہران۔ایران نےبیوقت قطر،عراق اور کویت ممالک میں واقع امریکہ کے ائیر بیسز پر حملہ کر دیا ،قطر میں سب سے بڑے فضائی اڈے العدید پر 6 میزائل داغے گئے

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر روشنی چک رہی ہے اور آگ کے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

ایسا ایران کے دوحہ میں واقع امریکی ایئر بیس پر میزائل حملے کی وجہ سے ہے۔ ایران نے کم از کم 6 میزائل داغے ہیں۔ تاحال ان حملوں کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان سے متعلق کوئی خبر موصول نہیں ہوئی نہ ہی ایران، امریکا، قطر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے عراق اور کویت میں موجود امریکی ائیر بیسز پر میزائل داغ دیئے جہاں پر دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں ،ان حملوں میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں