اسلام آباد ۔بلوم برگ نے پاکستان کی معیشت کو عالمی سطح پر اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے میں واضح کمی ہوئی ہے ۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا ہے ۔
ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، معاشی استحکام اور اصلاحات اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لُک میں بہتری سے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان نے ایک سال میں 1100 بیسس پوائنٹ کی بہتری دکھائی، دیگر کئی اُبھرتی معیشتوں میں بھی ڈیفالٹ کے رسک میں کمی دیکھی گئی
ارجنٹائن میں منفی 7، تیونس منفی 4 اور نائیجریا کی منفی 5 فیصد کمی ہوئی، ترکیہ،ایکواڈور، مصر اور گیبین بدستور ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار ممالک ہیں۔