پالیسی سازی اور سفارتکاری میں’آئی ایس آئی‘ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کی پالیسی سازی اور سفارتکاری میں آئی ایس آئی اہم کا موؤثر کردار رہا ہے، اس ادارے نے تعلیم کے میدان میں بھی اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایس آئی نہ صرف پاکستان کا اعلیٰ ترین خفیہ ادارہ ہے بلکہ یہ تعلیمی میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ پالیسی سازی اور سفارتکاری کے میدان میں بھی اس ادارے کا کردار قابل ستائش ہے۔

انہوں نے ادارے کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے قومی سطح پر پالیسی سازی میں ہمیشہ رہنمائی فراہم کی ہے۔

اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا اور فالس فلیگ کی بنیاد پر جارحیت کی کوشش کی، جس کا پاکستان نے بروقت اور مؤثر جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، کیونکہ الزام تراشی اور جھوٹے پراپیگنڈے سے خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا، بھارت اپنی بات ہم پر مسلط نہیں کرسکتا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ معطل کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، مگر اپنی مرضی پاکستان پر مسلط نہیں کرسکتا۔ ہم نے بھارتی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور اس کا پُرامن حل پورے خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے، بھارت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر پر واضح ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی برادری میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایران کے قانونی مؤقف کی حمایت کی ہے، اور ایران و اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایران کے جوہری مسئلے کا حل صرف بات چیت سے ممکن ہے۔

غزہ میں جاری انسانی بحران پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، جس پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ عالمی برادری اس ظلم پر خاموش نہ رہے۔

علاقائی تعلقات پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک چین دوستی ایک آزمودہ رشتہ ہے اور ہماری اسٹریٹجک شراکت داری وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے، پاکستانبدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں متوازن کردار ادا کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں