اسلام آباد ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ہنڈریڈ انڈیکس کو ریکارڈ سطح، یعنی ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس تک پہنچا دیا۔ کاروباری ہفتے کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، اور انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ شاندار کارکردگی ملک کی معیشت میں بہتری، کاروباری حلقوں کے اعتماد میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے مثبت رویّے کا عکاس سمجھی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اس تیزی کی بنیادی وجوہات میں روپے کی قدر میں استحکام، مالیاتی اشاریوں میں بہتری اور جاری معاشی اصلاحات شامل ہیں، جنہوں نے سرمایہ کاروں کو مزید سرمایہ کاری پر آمادہ کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر یہی رجحان قائم رہا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا، تو ہنڈریڈ انڈیکس مستقبل قریب میں مزید نئی بلندیاں حاصل کر سکتا ہے۔