ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد ۔شہرِ قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بنیادی بجلی نرخ میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کر لی اور اس کا فیصلہ وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے۔

بجلی استعمال کرنے والے تمام صارفین کے لیے بنیادی نرخ میں اوسطاً 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی پیش کردہ تجویز کو منظور کر لیا۔ یاد رہے کہ وزارتِ توانائی نے ملک بھر میں یکساں نرخوں کے نفاذ کے لیے نیپرا کو باضابطہ درخواست دی تھی، جس پر گزشتہ روز باقاعدہ سماعت ہوئی۔

اس فیصلے کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 روپے سے گھٹ کر 47.69 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔
اسی طرح، ایک سے 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے نرخ 1.15 روپے کی کمی کے بعد 10.54 روپے فی یونٹ مقرر ہوں گے، جبکہ 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے یہی کمی کے بعد 13.01 روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔

دوسری جانب، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے:

1 سے 100 یونٹ ماہانہ استعمال پر نرخ 1.15 روپے کی کمی سے 22.44 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

101 سے 200 یونٹ استعمال پر ٹیرف 1.16 روپے کی کمی سے 28.91 روپے فی یونٹ طے پائے گا۔

201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے نیا نرخ 1.16 روپے کمی کے بعد 33.10 روپے فی یونٹ ہوگا۔

301 سے 400 یونٹ پر یہ شرح 37.99 روپے، اور

401 سے 500 یونٹ کے لیے 1.14 روپے کمی کے بعد 40.22 روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔

نیپرا کی منظوری کے تحت:

501 سے 600 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے نرخ 1.16 روپے کی کمی کے بعد 41.62 روپے فی یونٹ ہو گا۔

601 سے 700 یونٹ کے لیے نئی قیمت 42.76 روپے فی یونٹ مقرر ہو گی،

جبکہ ماہانہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف 1.15 روپے کی کمی کے بعد 47.69 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

تاہم یہ واضح رہے کہ ٹیکسز شامل کیے جانے کے بعد اصل فی یونٹ لاگت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

لائف لائن صارفین کے لیے:

ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے نرخ 3.95 روپے فی یونٹ پر برقرار رہیں گے،

جبکہ 51 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے لیے 7.74 روپے فی یونٹ کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں