محبت کے لیے کیریئر قربان نہیں کروں گی، دنانیر مبین

پاکستانی شوبز کی نوجوان اور مقبول اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے مستقبل، محبت اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنے کیریئر اور خوابوں پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے دنانیر مبین نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح اس وقت ان کا کام، اہداف اور ذاتی ترقی ہے، اور وہ محبت کی خاطر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو قربان کرنے پر یقین نہیں رکھتیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ کسی شخص کو حاصل کرنے کے لیے خود کو اس حد تک نہیں لے جائیں گی کہ اپنی شناخت یا مستقبل کو نقصان پہنچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں