گلگت بلتستان انتخابات؛ 272 آزاد اور 131 سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

ہرست کے مطابق مجموعی طور پر 403 امیدوار انتخابی میدان میں آگئے ہیں، جن میں سے 272 آزاد امیدوار جبکہ 131 سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔

انتخابات میں مجموعی طور پر 8 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ خواتین امیدواروں میں سے 5 آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور پی این پی کی ایک، ایک خاتون امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں