امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی استحکام اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی صدر ژی جن پنگ نے امریکی صدر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے بیجنگ میں ملاقات پر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت اہمیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے چین میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ژی جن پنگ کو عظیم رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کے چینی صدر کے ساتھ تعلقات ہمیشہ شاندار رہے ہیں۔











