گلگت بلتستان انتخابات، پیپلز پارٹی آگے،ن لیگ پیچھے

گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں ووٹنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک 24 میں سے 18 نشستوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 9، آزاد امیدواروں نے 6، مسلم لیگ (ن) نے 2 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کرلی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں سے اب تک 18 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے حلقہ 12، 11، 10، 9، 7، 5، 4، 1 اور 19 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں