امریکی بمباری کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ اور کویت کے فوجی اڈوں پر حملے

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں خلیجی خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں قائم امریکی ففتھ فلیٹ اور کویت کے متعدد فوجی اڈے شامل ہیں۔

ایرانی خبر رساں اداروں مہر اور فارس کے مطابق ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے ڈرون اور میزائل حملوں کی نئی کارروائیوں میں بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ کے بعض فوجی اور مواصلاتی اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں ففتھ فلیٹ سے متعلق کمیونیکیشن اینٹینا اور پیٹریاٹ دفاعی نظام کے ریڈار مراکز کو ہدف بنایا گیا۔

دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے فضائی حملے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور پرسکون رہنے کی ہدایت کی۔ حکام نے صورتحال پر نظر رکھنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں