چھوٹے دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس کا اعلان

وفاقی حکومت نے چھوٹے دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیلی کی ہے اور پاکستان بھر کے چھوٹے دکان داروں اور ان کے نمائندوں سے مشاورت اور ان کے مطالبے پر منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں دکان داروں کے حقیقی خدشات کو مقدم رکھا گیا ہے۔

بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 99بی کے تحت چھوٹے دکان داروں کے لیے فکس ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے اور اس میں وہ دکان دار آسکتے ہیں، جن کی سالانہ فروخت 20 کروڑ روپے یا اس سے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں