راولا کوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 4 اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے 4 اہلکار شہید اور 20 سے زائد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزاد جموں و کشمیر نے راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ مسلح شرپسند عناصر کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے افسران اور اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کسی مسلح جتھے کو آزاد کشمیر کے امن، شہریوں کی سلامتی اور ریاستی نظم کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں