0

بھارتی کامیڈین نے نقل اُتارنے پر کرن جوہر سے معافی مانگ لی

ممبئی: بھارتی کامیڈین کیتن سنگھ نے ریئلیٹی شو کے دوران فلمساز کرن جوہر کی نقل اُتارنے پر معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارت کے کامیڈی شو ‘میڈنیس مچائیں گے-انڈیا کو ہنسائیں گے’ کا پرومو وائرل ہوا تھا جس میں کامیڈین کیتن سنگھ نے فلمساز کرن جوہر کی نقل اُتاری تھی۔
اس کامیڈی شو میں بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی بھی موجود تھیں جو کرن جوہر کی نقل اُتارنے پر کامیڈین کیتن سنگھ کو سراہا رہی تھیں۔
یہ پرومو دیکھنے کے بعد کرن جوہر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین کیتن سنگھ پر سخت تنقید کی تھی، تاہم اب کیتن سنگھ نے فلمساز سے معافی مانگ لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیتن سنگھ نے اپنے معافی نامے میں کرن جوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، میں آپ کا شو ‘کافی ود کرن’ بڑے ہی شوق سے دیکھتا ہوں، میں نے اسی شو کو دیکھ کر آپ کو کاپی کرنا سیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں