اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بھارتی میزائل حملوں پر اظہارِ تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ میزائل حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ عسکری تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اپنے بیان میں کہا کہ “اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار فوجی کارروائیوں پر بہت تشویس ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔”

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ویزوں کی منسوخی، سفارتی عملے کی واپسی، اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔ عالمی برادری، بشمول امریکہ، نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کر کے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی سے گریز کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں