اسلام آباد۔حال ہی میں دائرۂ اسلام میں داخل ہونے والے جنوبی کوریا کے مشہور گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف فنکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت تناؤ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کا پیغام دیا ہے۔
کم داؤد نے انسٹاگرام پر پاکستان کے دلکش مناظر پر مشتمل اپنی یادگار ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا: “میری دعائیں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔”
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کم داؤد کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی افواج نے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر کے علاقوں بشمول کوٹلی، مظفر آباد اور پنجاب کے شہروں مرید کے اور احمد پور شرقیہ میں عام شہریوں پر حملے کیے۔
ان حملوں کے نتیجے میں 26 پاکستانی شہید اور 43 زخمی ہوئے، جن میں ایک آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
پاکستانی افواج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے، سات ڈرون، ایک انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور چھ مہار یونٹوں کے بٹالین ہیڈکوارٹرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔