بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرنے والی اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں؛ پوسٹ ہٹانے پر مجبور

نئی دہلی۔ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف فنکارہ امینہ نظام نے پاکستان پر کیے گئے حملے پر بھارتی حکومت کی خوشی اور جشن منانے کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو افراد یہ سمجھ رہے ہیں کہ پاکستان پر حملہ کر کے پہلگام واقعے کا بدلہ لے لیا گیا ہے، وہ درحقیقت حقیقت سے لاعلم رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ ہمارے ملک نے قتل و خونریزی کو مسئلے کا حل سمجھ لیا ہے، حالانکہ کئی اہم سوالات کے جوابات ابھی تک نہیں دیے گئے۔

امینہ نظام نے بھارت کی خراب معاشی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی صورت میں امن کا ذریعہ نہیں بن سکتی، اور میں ایسی کسی کارروائی کی حمایت نہیں کرتی۔

ان کا یہ موقف ہندوتوا نظریات رکھنے والے شدت پسندوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اداکارہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، جس کے بعد امینہ نظام نے یہ پوسٹ سوشل میڈیا سے ہٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں