پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کو واضح فتح ملی: امریکی جریدہ

اسلام آباد: امریکہ کے مشہور دفاعی جریدے “دی نیشنل انٹرسٹ” نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 مئی کو پاک بھارت فضائی تصادم میں پاکستان نے نمایاں برتری حاصل کی۔

عسکری تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ بھارت کو اس کی عددی برتری اور زیادہ وسائل کی بدولت فوقیت حاصل ہوگی، لیکن پاکستانی فضائیہ نے توقعات کے برخلاف بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو مؤثر جواب دیا۔

جریدے کے مطابق، اس جھڑپ میں پاکستان نے چین سے حاصل کردہ جدید J-10C لڑاکا طیاروں اور PL-15 میزائلوں کے ذریعے بھارت کے پانچ جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا۔ ان میں سے تین طیارے رافیل تھے، جنہیں بھارت اپنی فضائی طاقت کا بنیادی ستون قرار دیتا ہے۔

پاکستان نے اس کامیابی کے سرکاری سطح پر دعوے بھی کیے، جنہیں بھارتی حکومت یا افواج کی طرف سے واضح طور پر مسترد نہیں کیا گیا، جس سے بھارت کی دفاعی تیاریوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

“دی نیشنل انٹرسٹ” کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ واقعہ چینی اسلحہ کی کارکردگی کا ایک عملی مظاہرہ ہے، اور مغربی ممالک کے لیے ایک اشارہ ہے کہ چین کی دفاعی ٹیکنالوجی نہ صرف جدید بلکہ مؤثر بھی ثابت ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں