سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ،3ہزار 600روپے سستا ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36ڈالر کی کمی سے 3ہزار 361ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 58ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں